ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروارساحل پر بیرونی ریاستوں کی ماہی گیر کشتیاں : ہفتہ بھر سے لنگر ڈالے تمل ناڈو، کیرلا وغیرہ کی بوٹس

کاروارساحل پر بیرونی ریاستوں کی ماہی گیر کشتیاں : ہفتہ بھر سے لنگر ڈالے تمل ناڈو، کیرلا وغیرہ کی بوٹس

Mon, 20 Aug 2018 20:20:08    S.O. News Service

کاروار   :20/ اگست (ایس اؤ نیوز) بحرہ عرب میں چلنے والی طوفانی موجوں کی تاب نہ لاکر گذشتہ ایک ہفتہ سے پڑوسی ریاستوں کی ماہی گیر کشتیاں کاروار ساحل پر ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں۔ جہاں انہیں کھانے پینے کا انتظام کیاجارہاہے، اسی طرح کاروار بندر گاہ سے پڑوسی ریاستوں کے ماہی گیر اناج وغیرہ خرید کر لے جارہے ہیں۔ کیرلا اور تمل ناڈو کے سیلاب سے عوام پریشان حال ہیں تو ماہی گیر بھی کوئی سہارا نہ پاتے ہوئے کاروار ساحل پر ہی مقیم ہیں۔ تمل ناڈو، کیرلا، منگلورو، گوا اور اُڈپی کے سیکڑوں ماہی گیر کشتیاں کاروار ساحل پر لنگر ڈالے ہوئے ہیں۔

آفت کے موقع پر پڑوسی ریاستوں اور شہرو ں کے کشتیوں سے مچھلیاں خالی کی جارہی ہیں ، جب کہ عام دنوں میں ان کشتیوں کو اپنی مچھلیاں خالی کرنے کی اجاز ت نہیں دی جاتی۔ چونکہ مصیبت زدہ ماہی گیر وں کے پاس جو کچھ تھا وہ خالی ہوچکا ہے، اب  ان کے اخراجات کے لئے انہیں موقع فراہم کرتے ہوئے انسا نی ہمدردی سے کام لینے پر ستائش کی جارہی ہے۔ حالات کےمعمول پر لوٹنے کے امکانات نظر آتے ہیں کشتیاں  تیار کی جارہی ہیں اگلے دو دنوں میں امید ہےکہ وہ اپنے مقام کی راہ لیں گے۔ کاروار بندرگاہ پر تمل ناڈو کی زیادہ کشتیاں ہیں۔


Share: